مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پسنی ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن کے ریڈار پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک انجینئر ہلاک جب کہ اسسٹنٹ انجینئر زخمی ہوگیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پسنی ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن کے ریڈار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انجینئر خلیل احمد ہلاک جب کہ اسسٹنٹ انجینئر الطاف حسین زخمی ہو گیا۔ مسلح دہشت گرد پسنی ایئر پورٹ کے منیجر خلیل محمود کو اغوا کر کے بھی لے گئے۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے اسسٹنٹ انجینئر کو طبی امداد کے لئے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔واقعہ کے فوری بعد سیکیورٹی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ